ماہ ِمحرم الحرام مسلمانوں کو ایثار کا درس دیتا ہے،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی

منگل 27 اگست 2019 16:49

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی نے کہاہے کہ ماہ ِمحرم الحرام مسلمانوں کو ایثار کا درس دیتا ہے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ خود غرضانہ مفادات اور فرقہ واریت کو بالاء طاق رکھ کر اپنے شہر کے امن سلامتی،اخوت و محبت،انسانیت کی فلاح و بہبود اور باہمی درواداری کو تعلیمات بنوی ﷺکی روشنی میں فروغ دے کر منشائے خداوندی اور اتباع بنوی ﷺکے حصول کے لئے جدوجہد کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایس ایس پی آفس نصیر آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر ،اے ایس پی فہد کھوسہ ،ڈی ایس پیزملک عبدالغفار سیلاچی،خاوند بخش کھوسہ ، ایس ایچ اوزحبیب اللہ لاشاری،سکندر سعید عمرانی اورعلاقے کے تمام مسلک کے علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب اعظیم لہڑی نے کہاکہ محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان ترشکیل دیا گیا ہے تمام تر جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے علماء کو کسی بھی صورت اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تمام علماء پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کو ایثار کا درس دیتی ہے اس ماہ میں نواسائے رسول کی وہ عظیم قربانی ہے جس نے اسلام کی رگوں میں نیا خون اور حرارت پیدا کی ایک عظیم مقصد کے لئے شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر اسلام کی حرمت وتقدس کی حفاظت کی اسلئے ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم خود غرضانہ مفادات اور فرقہ واریت کو بالائطاق رکھ کر اپنے شہر کے امن سلامتی،اخوت و محبت،انسانیت کی فلاح و بہبود اور باہمی درواداری کو تعلیمات بنوی ﷺکی روشنی میں فروغ دے کر منشائے خداوندی اور اتباع بنوی کے حصول کے لئے جدوجہد کریںڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نے ایس پی ہائی وے نصیر آباد کو بھی خصوصی ہدیات جاری کی کہ محرم الحرام میں ہائی وے روڈ پر مسافروں اور زائرین کی جان و مال کی حفاظت کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں اور ہائی وے روڈ پر پیٹرولنگ میں اضافہ کرے تاکہ امن قائم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :