سرگودھا ‘ریجن میں پولیس کا عوام کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے لئے معاون پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 29 اگست 2019 13:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) ریجن میں پولیس کا عوام کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے لئے معاون پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت آر پی او کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے ڈی پی او آفس جوہرآباد میں معاون پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ "معاون" پروگرام میں خوشاب کے تمام تھانوں کا ماحول عوام دوست بنانے کے لیے تھانوں میں خوش اخلاق معاون کنسٹیبل اور لیڈی کنسٹیبل تعینات کیے گئے ہیں .جس کا مقصد تھانوں میں آنے والے تمام افراد کو عوام دوست اور پروقار ماحول فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوشاب پولیس کا یہ اقدام عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور ان وجوہات کو دور کرنے کی کوشش ہے جن کی وجہ سے ایک عام آدمی تھانہ کے ماحول سے خوفزدہ ہوتا ہی. خوشاب پولیس آپ کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہی-

متعلقہ عنوان :