ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 8پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

جمعرات 29 اگست 2019 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 8پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاخیر کاشکار ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنے والی پرواز 891،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز313اور آنے والی پرواز 312،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنے والی پرواز 323،ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اورپی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز 594 شامل ہے ۔

تاخیر کاشکار ہونیو الی ٹرینوں میں تہران سے آنے والی پرواز 1195،پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264،ترکش ائر کی استنبول سے آنے والی پرواز 714،ائر بلیو کی جدہ سے انے والی پرواز 471،دمام سے آنے والی پرواز 157،سعودی ائر کی ریاض سے آنے والی پرواز 734،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760اورسعودی ائر کی مدینہ جانے والی پرواز 739شامل ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے لاہور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ تاخیر کا شکارہونے والی ٹرینو ں میںشالیمار ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس ،خیبر میل ،عوام ایکسپریس ،جعفر ایکسپریس ، ملت ایکسپریس ،تیزگام ، کراچی ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس ،جناح ایکسپریس ،اکبر ایکسپریس ، پاکستان ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس شامل ہے ۔