ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ملتوی

پاکستان کوارٹر کے مکینوں کے بے دخلی کیخلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے شرکت کی تھی

جمعہ 30 اگست 2019 16:40

ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت بغیر کارروائی کے 14 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ کیس میں فاروق ستار کی ضمانت میں توثیق بھی کی جا چکی ہے۔ پاکستان کوارٹر کے مکینوں کے بے دخلی کیخلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے شرکت کی تھی۔ فاروق ستار نے عوامی نمائندہ کی حیثیت سے مظاہرے میں شرکت کی۔ پولیس کے مطابق فاروق ستار کیخلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔