5کروڑ 15لاکھ روپے کی زائد المیعاد زرعی ادویات کی بر آمدگی
ہفتہ 31 اگست 2019 14:52
(جاری ہے)
ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ڈاکٹر محمد اسلم ،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری محمد اشرف اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین پر مشتمل ٹیم نے ایگریکس انٹرنیشنل کے وئیر ہائوس پر چھاپہ مارا۔
چھاپہ کے نتیجہ میں تقریباً 5 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زائد المعیاد (expired product) کلوڈینوفاپ کے سینکڑوں بیگ برآمد کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیے ۔محکمہ نے چیف ایگزیکٹو ایگرو ٹری لائف سائنسز پرائیویٹ لمٹیڈاور ایان کراپ سائنسز پرائیویٹ کے سی ای او وسیم اخترکیخلاف متعلقہ تھانہ میں درخواست بھی دے دی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشدنے کہا کہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے جعلی زرعی زہروں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر زراعت پنجاب کی قیادت میں زرعی ٹاسک فورس کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات وکھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شب وروز کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ٹاسک فورس کے تحت جعلی زرعی ادویات وکھادوں کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ کاشتکار کسی بھی مسئلہ کی صورت میںزرعی ادویات و کھادوں کے متعلق اپنی شکایات 0300-2955539 پر وٹس ایپ یا ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.