انٹر بینک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 157روپے سے گھٹ کر156روپے کی سطح پر آگئی

ہفتہ 31 اگست 2019 21:17

انٹر بینک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 157روپے سے گھٹ کر156روپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) انٹر بینک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 157روپے سے گھٹ کر156روپے کی سطح پر آگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبھی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر63پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.53روپے سے کم ہو کر156.85روپے اور قیمت فروخت157.58روپے سے کم ہو کر156.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر کی قدر میں60پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید157.10روپے سے کم ہو کر156.50روپے اور قیمت فروخت157.60روپے سے کم ہو کر157روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 173.30روپے سے کم ہو کر171روپے اور قیمت فروخت175روپے سے کم ہو کر173روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید191روپے سے کم ہو کر190روپے اور قیمت فروخت193روپے سے کم ہو کر192روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں1.80روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :