Live Updates

خاتونِ اول کا ایک اور اہم تعیناتی میں نام سامنے آنے لگا

فضیل اصغر کو چیف سیکرٹری بلوچستان لگا دیا گیا، ان کی رشتہ داری احسن جمیل گجرسے ہے جن کی بیوی کا تعلق خاتونِ اول سے ہے، کیا اب پوسٹنگ اس طرح سے ہوں گی؟ معروف صحافی محمد مالک نے سوال اٹھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 ستمبر 2019 10:57

خاتونِ اول کا ایک اور اہم تعیناتی میں نام سامنے آنے لگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر 2019ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ 2009ء میں 9 بلین روپے کا ایک فراڈ ہوا تھا۔اس میں شیخ افضل صاحب پکڑے گئے تھے۔انہوں نے تب بیان دیا کہ میری دوستی کمشنر اسلام آباد فضیل اصغر سے ہوتی تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے 55 لاکھ روپے ان کو دیے تھے،شیخ افضل کا نام ای سی ایل پر تھا،ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے فل پروٹوکول کے ساتھ ائیرپورٹ لے گئے۔

وہاں بھی میں نے ایک افسر کو 5 لاکھ روپے دیا جس کے بعد میں باہر چلا گیا۔ان بیانات کے بعد شیخ افضل کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا گیا اس کے بعد جب نیب نے سپریم کورٹ میں ڈاکیومنٹس جمع کروائے۔اس میں ایف آئی اے کے افسر نے کہا کہ میں نے پیسے نہیں لیے بلکہ میری ان سے دوستی تھی اور اسی بنا پر انہیں ائیرپورٹ لے گیا۔

(جاری ہے)

محمد مالک کا کہنا تھا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے پیسے لیے یا نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ آپ نے ایک ایسے شخص کو باہر بھیجا جس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔

تاہم اب بتایا یہ گیا ہے کہ فضیل اصغر کو چیف سیکرٹری بلوچستان لگا دیا گیا،یہ بھی پتہ لگا کہ ان کی رشتہ داری احسن جمیل گجرسے ہے جن کی بیوی کا تعلق خاتونِ اول سے ہے۔احسن جمیل گجر کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہت اچھی دوست ہیں۔بلکہ یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح بھی احسن جمیل گجر کے گھر ہی ہوا تھا۔محمد مالک نے اس تعیناتی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پوسٹنگ اب اس طریقے سے ہوں گی کہ کون احسن جمیل گجر کا جاننے والا ہے۔

جس شخص پر غیر قانونی کام کرنے کے الزامات ہیں کیا اس کو اس طرح سے انعام دیا جائے گا؟۔ یاد رہے کہ فرح خان بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست ہیں اور انہیں اکثر بشریٰ بی بی کے ہمراہ دیکھا گیا ہے ۔بشریٰ بی بی اور عمران خان کا نکاح بھی انہی کے گھر میں ہوا تھا جس میں چند لوگ شریک ہوئے تھے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔اس معاملے پر تنازعہ کھڑا ہونے پر سابق چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات