اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والے 14پروازیں منسوخ ، 5منسوخ

مسافر ٹرینوں کاشیڈول بھی بحال نہ ہو سکا مسافر وں کی ذہنی اذیت کم نہ ہو سکیں

پیر 2 ستمبر 2019 14:39

اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والے 14پروازیں منسوخ ، 5منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والے 14پروازیںمنسوخ اور 5منسوخ ہو گئیں ۔ پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز 896 ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386 ،چائنہ ایئر کی گوانژو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 3 0 3 ،جدہ جانیوالی پرواز جانی470 ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کی307 ، کراچی سے آنے والی پرواز 306 ،ائیر بلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 405 اور آنے والی پرواز 404،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز654 ،پی آئی اے کی بنکاک سے آنے والی پرواز 897 ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز302منسوخ کر دی گئی ۔

ایران سے آنے والی1195،گلف ائیر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764،دمام سے آنے والی پرواز 157،مسقط سے آنے والی پرواز 230 اورسعودی ائیرکی جدہ سے آنے والی پرواز734تاخیر کا شکار رہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی متعددمسافر ٹرینیں بدستور گھنٹوں تاخیر کاشکار رہیں۔پاک بزنس ایکسپریس 9گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 8گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس ساڑھے 6گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے،فرید ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے، تیزگام 3گھنٹے ،گرین لائن 3 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 4گھنٹے ،خیبر میل 4گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 2گھنٹے 45 منٹ اور جعفر ایکسپریس ساڑھی3گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔