Live Updates

بجلی، سوئی گیس، سڑکوں، میڈیکل کالج اور دیگر میگا پراجیکٹس سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی، وفاقی وزیر توانائی

پیر 2 ستمبر 2019 15:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ این اے 17- کے تمام دیہاتوں میں بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، اربوں روپے کی نئی سکیمیں پائپ لائنوں میں ہیں، آئندہ چند سالوں میں شہر اور دیہات کا فرق ختم کر دیں گے، بجلی، سوئی گیس، سڑکوں کے نیٹ ورک سمیت میڈیکل کالج اور دیگر میگا پراجیکٹس سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی، ہم نے جھوٹے دعوئوں کی بجائے عملی کاموں کی شروعات کر دی ہے جس سے ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

وہ پبلک ڈے کے موقع پر حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے معززین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر عمر ایوب خان نے سینکڑوں لوگوں کے بجلی و سوئی گیس سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبوں میں تحریک انصاف کی بہتر اسلوب حکمرانی کی بدولت ملک کو درپیش چیلنجز پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، کرپشن، اقرباء پروری اور روائتی طرز حکمرانی اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی مشکلات سے اب باہر نکل آیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات