بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے پولیوکا نیا کیس رپورٹ ہوگیا صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5ہوگئی

بدھ 4 ستمبر 2019 12:02

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے پولیوکا نیا کیس رپورٹ ہوگیا صوبے میں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے پولیوکا نیا کیس رپورٹ ہوگیا صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 5جبکہ امسال ملک بھر میں پولیوکیسز کی تعداد 60ہوگئی ، محکمہ صحت حکام کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 17ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجود گی کی تصدیق ہوگئی متاثرہ بچے کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے،محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال قلعہ عبداللہ میں پولیو کیسز کی تعداد تین جبکہ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی،حکام نے بتایا کہ اس سال ملک بھر سے پولیو کے 60کیسز رپورٹ ہوئے ہیں -

متعلقہ عنوان :