پاکستان بحریہ کا ساحل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کراچی کے علاقے باباآئی لینڈ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

بدھ 4 ستمبر 2019 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) پاکستان بحریہ نے ساحل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کراچی کے علاقے باباآئی لینڈ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر معالجین نی مریضوں کامعائنہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔