محمد یوسف دہلوی کا125 واں، مشتاق احمد یوسفی کا97 واں یوم پیدائش منایا گیا

بدھ 4 ستمبر 2019 15:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) پاکستانی کرنسی نوٹوں پر خطاطی کرنے والے نامور خطاط محمد یوسف دہلوی کا125 واں اور اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کا97 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ نامور خطاط محمد یوسف دہلوی 4ستمبر1894ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، ان کے والد منشی محمد الدین جنڈیالوی کو 1932ء میں غلاف کعبہ پر خطاطی کا شرف حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد وزیر اعظم لیاقت علی خاں کے اصرار اور ڈاکٹر ذاکر حسین کی کوششوں سے پاکستان کے کرنسی نوٹوں پر خطاطی کی اور پاکستان کے سکوں پر حکومت پاکستان کے خوبصورت طغریٰ کی تخلیق اور خطاطی کا کام سرانجام بھی دیا۔ ریڈیو پاکستان کے مونوگرام پر قرآنی آیات مبارکہ خطاطی کا موقلم کا نتیجہ ہے۔ وہ 11مارچ1977ء کو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ مشتا ق احمد یوسفی 4ستمبر1921ء کو بھارت کے علاقہ ٹونک میںپیدا ہوئے ان کی متعدد کتابیں جن میں حاکم اور بزہن چراغ تلے شامل ہیں۔