Live Updates

شریفوں کا حال برا ہے، زرداری کے حوالے سے تھوڑا انتظار کریں: وزیراعظم

میرے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہوں: وزیراعظم عمران خان کا صحافی کے سوالات پر جواب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 4 ستمبر 2019 21:39

شریفوں کا حال برا ہے، زرداری کے حوالے سے تھوڑا انتظار کریں: وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سینئیر صحافی ارشاد بھٹی کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کا حال برا ہے اور آصف زرداری کے حوالے سے تھوڑا انتظار کریں۔ ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے شریفوں کے بارے میں وزیراعظم سے سوال کیا تو انہوں نے کہا ’’حال برا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے وزیراعظم سابق صدر زرداری کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’تھوڑا انتظار‘‘۔

 
 
 
ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آف دی ریکارڈ بھی بتائیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب مین کہا کہ میرے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہوں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خاننے کہا ہے کہ ان کے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ سینئیر صحافیارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا کشمیرپر سودی بازی ہو رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کے جیتے جی ایسا نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خاننے 6 ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم غصے میں آگئے۔ ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے جب وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جارہے ہیں تو وہ غصے میں آگئے اور انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہیں۔

اس کے بعد سینئیر صحافی حامد میر نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرپر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات