عدالت نے پولیو ٹیم کی مبینہ غفلت، ڈھائی سال کی لائبہ کی ہلاکت سے متعلق 7 ستمبر تک فریقین سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 5 ستمبر 2019 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2019ء) مقامی عدالت نے پولیو ٹیم کی مبینہ غفلت، ڈھائی سال کی لائبہ کی ہلاکت سے متعلق 7 ستمبر تک فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساتھ کے روبرو پولیو ٹیم کی مبینی غفلت، ڈھائی سال کی لائبہ کی ہلاکت سے متعلق اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل کی بیٹی کو بخار تھا منع کرنے کے باوجود زبردستی یکے بعد دیگرے 3 انجکشن لگائے گئے۔

(جاری ہے)

انجکشن کے باعث لائبہ کی سیدھی ٹانگ نے کام چھوڑ دیا۔ ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹنے کی تجویز دی۔ ٹانگ کاٹنے سے قبل ہی لائبہ کی ہلاکت ہوگئی۔ قانون کسی سے زبردست کرانے کی اجازت نہیں دیتا۔ انکوائری میں اگر یہ الزام ثابت ہوجاتا ہے تو اس کا زمہ دار کون ہوگا 4 جولائی کو تھانہ بوٹ بیسن کے حدود میں پولیو ٹیم نے لائبہ کو تین انجکشن لگائے۔ متعلقہ زمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے 7 ستمبر تک فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :