
امتحان کی تیاری میں شوہر کی مصروفیت کی وجہ سے بیوی نے طلاق کا مطالبہ کر دیا
امین اکبر
جمعہ 6 ستمبر 2019
23:54

ایک بھارتی خاتون نے اس وقت قومی شہ سرخیوں میں جگہ بنا لی جب انہوں نے یو پی ایس سی امتحان کی تیاری میں مصروف شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ امتحان کی تیاری میں مصروف شوہر کے پاس اُن کے لیے بالکل وقت نہیں ہے۔
بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون، جن کا نام نہیں بتایا گیا، نے فیملی کورٹ میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
خاتون نے بھوپال میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے کونسلر کو بتایا کہ اُن کے شوہر ہر وقت پڑھتے رہتے ہیں، اُن کے پاس اپنی بیوی کو شاپنگ کرانے یا فلم دکھانے یا رشتے داروں کے گھر جانے کا بھی وقت نہیں۔
(جاری ہے)
کونسلر نے دوسری طرف کی کہانی سننے کے لیے خاتون کے شوہر کو بلایا تو شوہر نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے امتحان کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی اُن کا یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے کا خواب ہے۔اُنہوں نے اعتراف کیا کہ اُن کے سول سروسز کے امتحان کے لیے پڑھنے کی وجہ سے اُن کی ازدواجی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی کو مزید پیچیدہ نہیں ہونے دیں گے۔
سماعت کے بعد کونسلر نے دونوں کو فیصلے پر غور کرنے اور کچھ وقت ساتھ گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں طلاق کے فیصلے پر قائم رہے تھے یا نہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.