ترکی کے مگس بان نے شہد چرانے والے ریچھ کو باقاعدہ شہد چکھنے کا فریضہ سونپ دیا
امین اکبر جمعہ 6 ستمبر 2019 23:54
ابراہیم سیدیف کا تعلق ترکی سے ہے۔ وہ ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے کے ایک تجربہ کار مگس بان ہیں۔کچھ عرصے سے وہ ایک شہد چرانے والے ریچھ سے کافی پریشان تھے تاہم انہوں نے اس چور ریچھ کو باقاعدہ شہد چکھنے والے ریچھ کا درجہ دے دیا ہے۔
ایگریکلچر انجینئر اور مگس بان ابراہیم سیدیف چار مہینوں سے شہد چرانے والے ایک ریچھ سے نپٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے شہد کے چھتوں کو سٹیل کےپنجروں میں بند کیا تو ریچھ نے پنجرہ توڑ کر شہد حاصل کر لیا۔ ابراہیم نے چھتوں کے نیچے سیمنٹ کی بنیاد بنائی تو ریچھ نے یہ بنیاد ہی کھود دی۔ انہوں نے چھتوں کو اونچائی پر رکھا تو ریچھ اونچائی پر ہی چڑھ گیا۔ تنگ آ کر انہوں نے ریچھ کو شہد چرانے روکنا ہی چھوڑ دیا۔
(جاری ہے)
ابراہیم نے بتایا کہ وہ شہد کی ٹرے اور میز کا مقام بدل دیتے ہیں۔ ریچھ ہر بار ہی انزر شہد پہلے کھانا شروع کرتا ہے، جو کوالٹی میں بہترین اور کافی مہنگا ہوتا ہے۔
انزر شہد 90پھولوں کے رس سے بنایا جاتا ہے۔ یہ پھول انزر سطح مرتفع کے پہاڑوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ دنیا کا اعلی ترین اور مہنگا ترین شہد سمجھا جاتا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق اس شہد کے ایک کلوگرام کی قیمت 300 ڈالر تک ہوتی ہے۔
ابراہیم نے مقامی رپورٹروں کو بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں سے وہ شہد چرانے والے ریچھ کےہاتھوں 10 ہزار ڈالر کا نقصان اٹھا چکے ہیں لیکن چور ریچھ کو شہد چکھنے کا فریضہ سونپ کر انہیں یہ نقصان محسوس نہیں ہوتا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.