
74سالہ خاتون جڑواں بچوں کو جنم دینے والی عمر رسیدہ ترین خاتون بن گئیں
امین اکبر
ہفتہ 7 ستمبر 2019
23:56

بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی 74 سالہ خاتون مانگایاما اتنی طویل عمر میں بچوں کو جنم دینے عمر رسیدہ ترین خاتون بن گئی ہیں۔ انہوں نے آئی وی ایف طریقہ کار سے دو بیٹیوں کو جنم دیا۔
بھارتی خاتون نے نیلاپرتھیپوڈی گاؤں کے کسان یارامتی سیتاراما راجاراؤ سے 1962ء میں شادی کی تھی۔ بہت سے ڈاکٹروں اور مندروں کے چکر لگانے کے باوجود اُن کےہاں 54 سالوں تک اولاد نہیں ہوئی۔
تاہم اُن کے شوہر اُن کی ہمت بندھاتے رہتے۔ مانگایاما 25 سال پہلے سن یاس (مینو پاز) کو پہنچی تھی لیکن پھر بھی اُن کی ماں بننے کی خواہش کبھی نہیں گئی۔
(جاری ہے)
پچھلے سال اُن کی ایک ہمسائی 55سال کی عمر میں آئی وی ایف کے طریقہ کار سے حاملہ ہوئیں تو مانگایاما نے بھی اسی طریقہ سے ماں بننے کا سوچا۔
مانگایاما کو چونکہ ذیابیطیس اور بلڈ پریشر کی بیماری نہیں تھی اس لیے گنٹر کے اہالیا نرسنگ ہوم کے ڈاکٹروں نے انہیں آئی وی ایف سے ماں بننے کے لیےموزوں قرار دے دیا۔تاہم ڈاکٹروں نے مانگایاما سے نفسیاتی علاج کرانے کے لیے بھی کہا تاکہ دوران حمل وہ نفسیاتی طور پر مضبوط رہیں۔
اتنی زیادہ عمر کے باوجود مانگایاما آئی وی ایف پروسیجر کے پہلے ہی سائیکل میں امید سے ہو گئیں۔ اگلے نو ماہ میں دس ڈاکٹروں نے اُن کی عمومی ، غذائی اور قلبی صحت پر نظر رکھی۔5 ستمبر کو مانگایاما 74 سال کی عمر میں دو جڑواں بیٹیوں کی ماں بن گئیں۔ اس سے پہلے 2016 میں دالجندر کور نے 70 سال کی عمر میں آئی وی ایف سے ایک بیٹے کو جنم دے کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
مانگایاما نے رپورٹروں کو بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ااب ُن کے اپنے بچے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.