جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کا یوم تاسیس کااجتماع

پیر 9 ستمبر 2019 19:25

سکھر۔9ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2019ء) جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کا یوم تاسیس کااجتماع درالعلوم تفہیم القرا ن سکھر میںمنعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجتماع میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر وممبر مرکزی مجلس شوری جماعت اسلامی پاکستان مولانا حزب اللہ جکھرو، مولانا محمد افضل امین جمعیت طلبہ عربیہ سندھ،معاون امین حافظ نعیم اللہ جکھرو،مولانا بشیر احمد لاشاری ،مولانا عبدالعزیز تنیو،سلطان احمد بگٹی منتظم سکھر نے خطاب کیا،مولانا حزب اللہ جکھرو نے خطاب کرتے کہا کہ دینی مدارس ومساجد اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، حسینی کردار کے حامل ھر سازش کو ناکام بنا دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا حزب اللہ جکھرو نے مذید کہا کہ ممبر ومحراب سے قرآن وسنت کا پیغام نئے جذبہ اور ولولے کے ساتھ عوام تک پہنچایا جائے گا۔جمعیت طلبہ عربیہ نے تھوڑے عرصہ میں مدارس سے فروعی اختلافات کے خاتمے میںاہم کردار ادا کیا ہے، مستقبل حاملین قرآن وسنت کا ھے،جو ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ھیں۔