آئی سی سی آئی الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کہ امیدوار بہترین انتخاب ہوگا : شہزاد شبیر عباسی

اربوں روپے کی چیمبر کی پراپرٹی فاؤنڈر گروپ نے ہی تعمیر کی ہے: عبدالرؤف عالمم

muhammad ali محمد علی پیر 9 ستمبر 2019 23:51

آئی سی سی آئی الیکشن میں فاؤنڈر گروپ کہ امیدوار بہترین انتخاب ہوگا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ مہم میں فاونڈرگروپ کے امیدوار بہترین انتخاب ہوگا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ تاجر کاز کی حمایت کی ہے اور مسائل حل کرانے میں کردار ادا کیا ہے سپر مارکیٹ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد بھر کی تاجر برادری 18ستمبر کو فاونڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب کرائے گی ۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالرؤف عالم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی آئی کی دوعدد بلڈنگ ہیں دو کمرے کے دفتر سے ملٹی سٹوری بلڈنگ بن چکی ہے جن کی مالیت اربوں روپے ہے اور ماہانہ کرایہ لاکھوں روپے ہے یہ عمارات فاونڈر گروپ کی کونسل نے محنت کرکے بنائی ہیں یہ اثاثے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہیں بلکہ ممبران کی ملکیت ہیں لیکن کسی بھی غیر ذمہ دار کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے تمام ممبران مخالفین کے منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں بلکہ فاؤنڈر گروپ کو کامیاب کرائیں آئی سی سی آئی فاوبڈر گروپ کے الیکشن کمپین کے چیئرمین محمد اعجاز عباسی نے اس موقع پر کہا کہ مخالفین نے ساڑھے چار سو ممبران کی اہلیت کو تسلیم ہی نہیں کیا اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈر آرگنائزیشن کے پاس رٹ داائر کی ۔

(جاری ہے)

لیکن فاؤنڈر گروپ نے وکلاء کے ذریعے کیس باخوبی لڑااور ایک بھی ممبرشپ جعلی ثابت نہ ہوسکی جن کی ممبرشپ مخالف گروپ نے چیلنج کی تھی وہ صرف اور صرف فاونڈر گروپ ہی کے ووٹر ہیں اور انشاءاللہ 18 ستمبرکو فاونڈر گروپ کلین سویپ کرے گا فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی الیکشن مہم کو چیئرمین ظفر بختاوری نے کہا میں نے اسلام آباد میں اپنے کاروبار کا آغاز سپر مارکیٹ سے کیا ۔

اور مجھے پوری توقع ہے کہ سپرمارکیٹ بھرپوراندازمیں فاؤنڈر گروپ کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور ہم مل جل کر چیمبر کی دو عدد امارات کی تکمیل کے بعد اپنا ریڈیو چینل ٹی وی چینل ،بزنس یونیورسٹی اور ہسپتال قائم کریں گے ۔ ٹریڈرز یونین سپر مارکیٹ کے سعید خان ،شیخ عبدالوحید، عامر قریشی،حارث بختاوری ،ہارون ہاشمی اور دیگر نے بھی خطاب کیااور امیدواروں کا تعارف بھی کرایا گیا اور آخر میں فاؤنڈر گروپ کی کامیابی کی دعا کرائی گئی۔