Live Updates

بیگم کلثوم نواز کی آخری ایام میں نواز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ بنائی گئی ویڈیو سامنے آ گئی

" سن رہی ہو نا میری بات، آپکو پتہ ہے نہ میں کون ہوں؟۔باؤ جی ہوں نہ" نواز شریف کے سوال پر بیگم کلثوم نواز خاموش،مریم نواز بھی روتی رہیں۔ ویڈیو نے صارفین کو بھی آبدیدہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 ستمبر 2019 13:08

بیگم کلثوم نواز کی آخری ایام میں نواز شریف اور مریم نواز کے ہمراہ بنائی ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 ستمبر 2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول کلثوم نواز کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ بیگم کلثوم نواز11 ستمبر2018 کو لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں.بیگم کلثوم نواز کی برسی پر شریف خاندان کے ذاتی ڈاکٹر عدنان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے،یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب بیگم کلثوم لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

بیگم کلثوم نواز کے آخری ایام میں بنائی گئی اس ویڈیو نے صارفین کو بھی آبدیدہ کر دیا ہے۔ڈاکٹر عدنان کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور ڈاکٹر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اس درد سے گزرتا دیکھنا میرے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ میں نے یہ ویڈیو بنائی تھی اور سوچا تھا کہ ایک دن میں اس کو اپلوڈ کروں گا ان لوگوں کو شرم دلانے کے لیے جو بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اُڑاتے تھے اور انہیں چالاک کہا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کو پکار رہے ہیں۔اور کہتے ہیں سن رہی ہو نا میری بات، آپکو پتہ ہے نہ میں کون ہوں؟۔باؤ جی ہوں نہ۔تاہم بیگم کلثوم کے جواب نہ دے سکنے کی صورت میں نواز شریف بے بسی کی حالت میں خاموش ہو جاتے ہیں۔اس موقع پر مریم نواز بھی موجود ہوتی ہیں جنہیں ویڈیو میں روتے دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازسے آخری گفتگو منظرعام پرآئی تھی، نوازشریف نے وطن واپسی سے پہلے بیگم کلثوم نوازسے آخری بار ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” کلثوم ! ذرا آنکھیں کھولو، باؤ جی،کلثوم باؤ جی ، اللہ آپ کو صحت دے۔

اللہ تعالیٰ آپ کوتندرستی دے۔ نواز شریف نے کہا کہ آنکھیں کھولو! کلثوم، لیکن کلثوم نواز نے آنکھیں نہیں کھولیں۔
۔جس پرنوازشریف کافی غمگین اور تھکے ہوئے بھی تھے۔تاہم انہوں نے اپنی بیمار بیوی کوزندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کروطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

وہ29 مارچ 1950کولاہور کے کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں تھیں۔ 1999سی2002 تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہی ہیں اور تین بار1990 تا 1993،1997 تا1999 اور2013 تا2017 تک خاتون اول پاکستان بھی رہی ہیں ۔میاں نوازشریف کے نااہل ہونے پر2017 حلقہ این اے 120سے ضمنی الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کی رکن بنی۔ بیگم کلثوم نواز نے 12 اکتوبر 1999کے دن کو پاکستان کی تاریخ جمہوریت اور آئینی سیاست کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا تھا۔اکتوبر1999 میں فوجی جنرل پرویز مشرف کے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر گرفتارکرنے پر خاندان اور پارٹی کو کڑے وقت سنبھالادینے والی بیگم کلثوم نواز تھیں ۔وہ11 ستمبر2018 کو لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں -
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات