اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہارکے میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی اور بی ایس/ایم ایس سی پروگرامزکے فائنل امتحانات (آج) شروع ہوںگے

بدھ 11 ستمبر 2019 13:32

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہارکے میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی اور بی ایس/ایم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2019ء کے میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی/اوپن ٹیک ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی ،ْ بی ایڈ )اولڈ(اور بی ایس/ایم ایس سی)فیس ٹو فیس(پروگرامزکے فائنل امتحانات (آج) جمعرات سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے۔ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ڈاک کے ذریعہ بھی ارسال کردئیے گئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کردیئے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی،کسی بھی پروگرام میں داخل کسی بھی طالب علم کے ایک سمسٹر کے سب پیپرزکے امتحانات اب ایک ہی سنٹر میں ہوں گے۔ قبل ازیں مختلف کورسسز کے لئے مختلف سنٹرز الاٹ کئے جاتے تھے جس کی وجہ سے طلبہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور یونیورسٹی کو شکایات ملتی رہتی تھی۔

متعلقہ عنوان :