پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے

اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات اٹھائے جائینگے ،پارلیمنٹ کی حدود میں کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے داخل نہیں ہوگی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:15

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، صدر مملکت ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات کو شام 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے تینوں مسلح افواج اور آئینی اداروں کے سربراہان سمیت سفارتکاروں اور اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات اٹھائے جائینگے جس کے تحت پارلیمنٹ کی حدود میں کوئی بھی گاڑی بغیر چیکنگ کے داخل نہیں ہوگی۔

سی این جی سلنڈر والی گاڑی پر خاص طور پر پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس (آج) جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریںگے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کاروائی نمٹائی جائے گی، اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے ہوگا۔اجلاس سے قبل ہائوس بزنس ایڈوائزری کا اجلاس بھی ہوگا ۔