مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، والد جاں بحق، بیٹی زخمی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) تھانہ لکسیاں کی حدود میں تیز رفتار مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے والد جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ لکسیاں کی حدود میں چک نمبر 25 جنوبی کے رہائشی یونس اپنی بیٹی شمع تورین کے ہمراہ شہر کی جانب جا رہے تھے کہ دودہ موڑ کے قریب نجی کمپنی کی تیز رفتار اے سی بس جوسرگودھا سے لاہور جا رہی تھی بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں یونس موقع پر جاں بحق ہو گیا اور بیٹی زخمی ہو گئی ۔ دونوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ لکسیاں پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔