رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 62 ہوگئی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:32

رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 62 ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ملک میں رواں برس مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 62 ہوگئی ۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق بدھ کو کراچی اور شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 36 ہے، 10 کیسز قبائلی علاقوں میں جبکہ پنجاب، بلوچستان میں5، 5اور سندھ میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔