ڈیرہ اسماعیل خان،والدین کی غفلت اور لا پرواہی ایک معصوم کی جان لے گئی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:46

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) والدین کی غفلت اور لا پرواہی ایک معصوم کی جان لے گئی ،تحصیل پہاڑ پور کے نواحی علاقے میں8سالہ بچہ سی آر بی سی نہر میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور میںچشمہ روڈکڑی خیسورکے گائوںچشمہ پکہ کے قریب والدین کی مبینہ غفلت کے باعث 8سالا بچہ محمدعلی ولدغلام قادر سکنہ چشمہ پکہCRBCنہر میں ڈوب گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور نعش کی تلاش کیلئے امداد سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ آخری اطلاعات تک بچے کی نعش نہیں مل سکی تھی۔

متعلقہ عنوان :