ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کے دعویٰ کا پردہ چاک کر دیا، انجم جرال

بدھ 11 ستمبر 2019 20:01

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر کشمیری رہنما انجم جرال نے کہاہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کے دعویٰ کا پردہ چاک کر دیا، ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو کے نفاذ سے 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی پٹڑی سے اتر چکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی انسانیت کو اولیت دو، کشمیر کا لاک ڈائون ختم کرو مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرفیو، تشدد اور گرفتاریوں سے کشمیری عوام کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے ، ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو اور لاک ڈاون کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال نارمل نہیں ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگیاں پٹڑی سے اتر چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر نوجوان، بچے اور بوڑھے سب گھروں میں قید اور خاندانوں سے کٹ گئے ہیں اس بلیک آوٹ کی انسانیت کو قیمت بھگتنا پڑ رہی ہے، جو نظر انداز نہیں کی جا سکتی، بیماروں اور مصائب میں گھرے کشمیریوں کی مدد کے لئے ڈاکٹروں اور سماجی ورکروں کا کام بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انسانیت کو اولیت دیتے ہوئے کشمیریوں کی زبان بندی ختم کی جائے۔