پی پی کی تاریخ شہداء کی بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،یو سی 9کیلئے پی پی پی کے نامزد امیدوار

بدھ ستمبر 22:35

سکھر۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 9نیو گوٹھ کے نامزد امیدوار عامر عمر بندھانی نے کہا ہے کہ پی پی کی تاریخ شہداء کی بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، پی پی نمائندگان نے ہمیشہ بے لوث اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوام کی خدمت کی ہے اور کرتی رہے گی ، علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں یونین کمیٹی 9نیو گوٹھ کے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف برادریوں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 9نیو گوٹھ کے نامزد امیدوار عامر عمر بندھانی کو بھرپور یقین دلایا گیا کہ پی پی کے جیالے اپنے قائدین کے نامزد کرد ہ امیدوار کو ہی ووٹ دیکر کامیاب کرینگے تاکہ علاقے کو درپیش دیرینہ مسائل سے چھٹکارا دلایا جا سکے ۔