بہاولنگر۔ہاکڑہ نہر میں درجنوں فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،فصلیں زیر آب

بدھ 11 ستمبر 2019 23:24

بہاولنگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) بہاولنگر ضلع کے پاک بھارت سرحدی علاقیگھٹیاں والی کے قریب ہاکڑہ نہر میں درجنوں فٹ چوڑا شگاف پڑگیا اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے شگاف وسیع ہو گیا۔

(جاری ہے)

وسیع علاقہ میں قیمتی فصلیں زیر آب آ گئیں اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ تاخیر سے موقع پر پہنچاعلاقہ مکینوں کی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کیں مگر پانی نے وسیع علاقے میں پھیل گیا ہے تاحال شگاف کو پر نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :