بہاولنگر۔پولیس نے اغوا ہونے والی ایم اے کی طالبہ کو ڈیڑھ گھنٹے بعد بازیاب کروالیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:24

بہاولنگر۔ 11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی،نواحی گاؤں سے اغوا ہونے والی ایم اے کی طالبہ کو ڈیڑھ گھنٹے بعد بازیاب کروالیا پولیس نے اغواء کار ملزمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مغویہ طالبہ نببیلہ کے بھائی نے کچھ عرصہ قبل ملزمان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش پر ملزمان ایم اے کی طالبہ نبیلہ کو گن پوائنٹ پر اغواہ کر کے لے جارہے تھے مگر پولیس نے بروقت کامیاب کارروائی کر کے انہیں پکڑ لیا۔