پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک سے 35سالہ نوجوان کی لاش برآمد

بدھ 11 ستمبر 2019 23:42

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک سے 35سالہ نوجوان کی لاش برآمد،شناخت نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ کی حدود 369 کلومیٹر بھریا کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم نوجوان لاش دیکھی گئی علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ریلوے پولیس کے ایس ایچ او یونس تنولی پولیس نفری کے ہمراہ پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ریلوے یونس تنولی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متوفی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے شاید نوجوان کسی ٹرین سے گرا ہے اسے پتھروں کی چوٹ کے نشان ہیں لاش کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی نوشہروفیروز کے حوالے کر دی ہے انہوں نے بتایا کہ لوگ منہ کرنے کے باوجود ٹرینوں کے دروازوں میں بیٹھ کر سفر کرتے اور نقصان اٹھاتے ہیں ۔