Live Updates

نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی: وزیر داخلہ

نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی : بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 11 ستمبر 2019 21:15

نواز شریف کوپلی بارگین نیب سے ہی کرنا ہوگی: وزیر داخلہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11ستمبر 2019ء) وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نیب کے قیدی ہیں، پلی بارگین بھی ان سے ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جوکشمیر کا سودا کرسکتے تھے ، اللہ نے ان کو جیل بھیج دیا ہے، حکومت اورقوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کشمیر کا سودانہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یا حکومت کا پلی بارگین سے کوئی تعلق نہیں ہے جو کرنا ہے نیب نے کرنا ہے۔

دوسری جناب سینئیر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران کان سے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ نوازشریف کا جو تعلق رہا اس میں پیسوں کا لیں دین ہمیں کبھی نظر نہیں آیا۔ سینئیر صحافی نے بتایا کہ ترک صدر نےوزیراعظم عمران کان اور اسٹیبلشمنٹ سے سفارشکی ہے کہ میاں نواز شریف کو رہا کر دیں تاہم وزیراعظم کا اس حوالے سے کیا جواب تھا یہ معلوم نہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل معروف صحافی فخر الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی رہائی سے متعلق اہم خبر دی کہ ا نواز شریف کے یہ کہنے کہ "براہ راست مجھ سے بات کرو" کے بعد اب نواز شریف خود براہ راست ڈیل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ان کی قانونی ٹیم کو امید ہے کہ 18 ستمبر کو عزیزیہ ملز کیس میں نیب عدالت کا فیصلہ ایک طرف رکھ دیا جائے گا اور نواز شریف کو رہا کر دیا جائے گا۔

سینئیر اینکر پرسن اور تجزیہ کار عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد میاں نواز شریف کو عدالت سے ضمانت ملے گی۔ اُن کے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ ضمانت کے بعد اُنہیں پاکستان سے باہر جا کر علاج کروانے کی اجازت بھی ملے گی۔ میاں نواز شریف صاحب پاکستان سے باہر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میاں نواز شریف صاحب کو صحت کی بنا پر ضمانت ملے گی، اُنہیں اپنے مقدمے میں ضمانت ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات