
چینی شخص نے انسٹنٹ نوڈلز کے 2 ہزار پیکٹوں سے بچوں کے لیے کھیلنے کا گھر بنا لیا
امین اکبر
بدھ 11 ستمبر 2019
23:52

چین میں جلدہی باپ بننے والے ایک شخص نے اپنے نازائیدہ بچے کے لیے انسٹنٹ نوڈلز کے 2 ہزار زائد المیعاد پیکٹوں سے کھیلنے کا گھر بنا کر عالمی شہ سرخیوں میں جگہ بنا لی۔
شمال مشرقی چین کے صوبے جیلن کی ہوانڈین کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے مسٹر ژہانگ نے اس غیر معمولی پلے ہاؤس کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو یہ فوراً ہی وائرل ہو گئیں۔ جلد ہی چینی رپورٹروں نے اُن کا پتا چلا لیا۔
ژہانگ نے بتایا کہ اُن کے ایک دوست نے اپنے گودام میں زائد المیعاد نوڈلز کے پیکٹوں کو الگ کر کے رکھا ہوا تھا۔
(جاری ہے)
انہیں اچھا نہیں لگا کہ ان پیکٹوں کو پھینک کر ضائع کیا جائے، اس لیے وہ اسے اپنے گھر لے آئے۔
ژہانگ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی نوڈلز پسند ہیں۔ چونکہ وہ ہزاروں پیکٹ زائد المیعاد نوڈلز کھا نہیں سکتے تھے، اس لیے انہوں نے اسے بلڈنگ میٹریل کے طور پر استعمال کر لیا۔
ژہانگ کا بنایا ہوا ”انسٹنٹ نوڈل کیبن“ ایک میٹر چوڑا اوردو میٹر لمبا ہے۔ اس کا کل رقبہ 4 مربع میٹر ہے۔اس پلے ہاؤس میں ا یک بالغ شخص کا بستر بھی آ سکتا ہے اور اس کے نازائیدہ بچے کے کھلونے بھی اس میں رکھے جا سکتے ہیں۔اس پلے ہاؤس میں روشنی کے لیے کھڑکیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ اس کی دیوار نوڈلز کے گول پیکٹوں سے بنائی گئی ہے۔
اس پلے ہاؤس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ صارفین نے ژہانگ کی تعریف کی ہے اور کچھ صارفین نے اسے بچوں کے خطرناک قرار دیا ہے۔
What a talented dad! Mr. Zhang from NE China’s Jilin built his unborn child a “dream house” with 2,000 out-of-date instant noodle. Isn’t it both cozy and yummy? pic.twitter.com/nQLap6ziJh
— People's Daily, China (@PDChina) September 4, 2019

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.