ننکانہ صاحب: تمام محکموں کے سربراہان پودے لگانے کے مقررہ اہداف کے حصول کوجلد از جلد یقینی بنائیں:ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد

ڈپٹی کمشنرکی کی کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت جاری شجرکاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کے دوران ہدایت

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 12 ستمبر 2019 15:14

ننکانہ صاحب: تمام محکموں کے سربراہان پودے لگانے کے مقررہ اہداف کے حصول ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،12ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک) تفصیل کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کے عمل میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیے گئے اہداف کے حصول پر سمجھوتہ نہ کیا جائے، تمام محکمے اور افسران مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائیں تا کہ قبل از وقت حکومت کی طرف سے دیے گئے ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت جاری شجرکاری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اسد مگسی،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صدف فاطمہ ،چیف ایگزیکٹوآفیسر محکمہ تعلیم جاوید اقبال بابر، چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اکرم پنوار،ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی عطیہ قمر کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان پھلدار ،سایہ دار اور پھولدار پودے لگائیں تا کہ شاہراہوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کو بھی بحال کیا جا سکے اور شہری ان سے استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ‘اپنی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے انفرادی کی بجائے اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔

کلین اینڈ گرین پروگرام ملک کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ عوام حکومت کا ساتھ دیکر اپنے گھروں، دفاتر، گلی محلوں، ندی نالوں، سکولوں، کالجوں، قبرستانوں اور وطن عزیز کے ایک ایک کونے کو صاف ستھرا اور سر سبز بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری شجر کاری مہم کے حوالے سے تمام محکموں کوسختی سے ہدایات جاری کیں کہ پودے لگانے کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بابا گورونانک کے 550ویں جنم دن کے سلسلہ میں گرین بیلٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے اطراف میں خوبصورتی میں اضافے کے لیے پینٹ کیا جائے گا اور پھول دار پودے اور گھاس لگائی جائے گی۔