میئر کراچی نے آرٹیکل 149 کی حمایت کردی

فروغ نسیم نے بہتر طریقے سے بریف کیا ہے،ہم وفاق کو اپنی تجاویز پیش کریں گے،وسیم اخترکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:10

میئر کراچی نے آرٹیکل 149 کی حمایت کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں آرٹیکل ایک سو انچاس کے نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 149/4 نافذ کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کو شہر کیلئے بہتر قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 149/4 نافذ کیا جاسکتا ہے،اس معاملے پر فروغ نسیم نے بہتر طریقے سے بریف کیا ہے،ہم وفاق کو اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پورا شہر کوڑے کا ڈھیربناہوا ہے،جو اربوں روپیہ سندھ سولڈ ویسٹ کو دیا وہ کہاں گیا،اس کا پتہ چلانا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پورا شہر کوڑے کا ڈھیربناہوا ہے،شہری پوچھتے ہیں کہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ کہاں گیا، جب بنیادی حقوق پامال ہوں گے تو لوگ اٹھیں گے، بزنس مین ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے نہ ہوں لیکن شہرکے لئے آوازاٹھائیں۔

اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی چڑیا گھر کو بہتر کیا جائے، بین الاقوامی اداریسے اشتراک خوش آئند ثابت ہوگا اس معاہدے سے جانوروں کی ذندگی میں بہتری آئے گی۔تقریب میں میئر کراچی اور جوائنٹ ہینڈز کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے،معاہدے کے تحت تنظیم چڑیا گھر میں ترقیاتی مسائل ، شجرکاری اور جانوروں کی بہتری کیلئے کام کرے گی۔