ڈپٹی کمشنر جہلم کا سول لائنز روڈ جہلم پر واقع گورنمنٹ الطاف ہائی سکول کا اچانک دورہ

محمد سیف انور جپہ نے ٹیچرز اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی حاضری اور صفائی سُتھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 12 ستمبر 2019 17:32

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،12ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید ) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سول لائنز روڈ جہلم میں واقع گورنمنٹ الطاف ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ٹیچرز اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف کی حاضری اور صفائی سُتھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سکول کے کلاس رومز، ہال، دفاتر اور سبزہ زار کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات کر رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل کو استعمال کر رہی ہے۔ ڈی سی جہلم نے حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا، انہوں نے صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، قومی پرچم آویزاں اور دیگر تدریسی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطمینان کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے مختلف کلاس رومز میں جا کر تربیتی پروگرام کے ساتھ ساتھ تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طلباء و طالبات سے مختلف سوالات کیے۔ بچوں نے پُرجوش انداز میں تسلی بخش جوابات دیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور بچوں کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے ادا کریں اور ضلع جہلم میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے جذبہ اور دل جمعی سے کام کریں۔ ہمارے اساتذہ قوم کے معمار ہیں، انکی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔