جی سی یو لاہور کی مجلسِ مباحث نے ملکی وعالمی تقریری مقابلوں میں 324ایوارڈزجیت لئے

راوئینزتحقیق سمیت ہر میدان میںاپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں،وی سی پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:59

لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے 2018-19ء تعلیمی سال میں ملکی وعالمی تقریری مقابلوں میں 324ایوارڈزجیت لئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ نے مجلسِ مباحث کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ راوئینزتحقیق سمیت ہر میدان میںاپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

جی سی یو مجلسِ مباحث کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 324ایوارڈز میں 38ٹیم ٹرافیاں اور 115بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جی سی یو اپنے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر نے جی سی یو کے مقررین کی مجلسِ مباحث کیلئے انفرادی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :