اندرون وبیرون ملک سے آنے اورجانے والی 14منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:07

اندرون وبیرون ملک سے آنے اورجانے والی 14منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) اندرون وبیرون ملک سے آنے اورجانے والی 14منسوخ جبکہ 6پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی لندن سے آنے وجانے والی دوطرفہ پرواز 757اور758،چائنہ ائر کی گوانگزو کی دوطرفہ پرواز 6037/6038،سرین ائر کی کراچی انے وجانے والی دوطرفہ پرواز 523/522،پی آئی اے کی دہلی کی دوطرفہ پرواز 270/271،پی آئی اے کی ملتان کی دوطرفہ پرواز 683/684،پی آئی اے کی اسلام آباد کی دوطرفہ پرواز 653/654،ائر بلیو کی جدہ سے جانے والی پرواز 470اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307شامل جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

علاوہ ازیں ریلوے حکام ٹرین شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئے۔

(جاری ہے)

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعد د ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے ،خیبر میل 3 گھنٹے ، پاک بزنس ایکسپریس 3گھنٹے ، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے ، گرین لائن 1 گھنٹہ ،تیز گام 1 گھنٹہ ، علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ20 ، شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ1 گھنٹہ ، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے اورفرید ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کاشکار ہوئی ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔