ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) تھانہ کینٹ کی حدود قاضیانوالہ قبرستان کے قریب عاشورہ محرم الحرام کی شب پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی ڈیرہ میں تعینات کانسٹیبل عدنان نے پولیس کو بتایا کہ وہ عاشورہ محرام الحرام کی شب بارہ بجے کنیرانوالہ گیٹ سے ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اس دوران قاضیانوالہ قبرستان کے قریب پہنچنے پر دو مشکوک نقاب پوشوں موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کااشارہ کیا لیکن انہوںنے رکنے کی بجائے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔

ان کو پکڑنا چاہا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو نقاب اتر گیا جسے پہنچان لیا گیا تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔پولیس نے شناخت ہونے والے ملزم نوید عالم ولد زاہد اللہ خٹک اور اس کے نامعلوم ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔