سرگودھا،تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے 25 قیمتی بکرے ہلاک ہو گئے

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) کلورکوٹ روڈ بھکر ڈگر نون کے قریب تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے 25 قیمتی بکرے ہلاک ہو گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان سے راولپنڈی جا نے والی مسافر بس کے ہارن سے خوفزدہ بکرے سڑک پر نکل آئے جس میں بس کی زد میں آکر 25 قیمتی بکرے ہلاک ہو گے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :