لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

جمعہ 13 ستمبر 2019 20:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ۔ جمعہ کو فریال تالپور کی پٹیشن کی سماعت جسٹس وقاص روف نے کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت راولپنڈی بنچ نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ۔عدالت نے پنجاب حکومت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے۔ یاد رہے کہ فریال تالپور نے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کے لیئے آئینی پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔