کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 کے نفاذ کا معاملہ، پیر صاحب پگارا کا موقف سامنے آگیا

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے بیان پر حیرت ہوئی، فروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی: سربراہ مسلم لیگ فنکشنل

جمعہ 13 ستمبر 2019 21:09

کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 کے نفاذ کا معاملہ، پیر صاحب پگارا کا موقف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2019ء) گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کے بیان پر حیرت ہوئی، فروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی، جب پاکستان وجود میں آیا کراچی دارالحکومت تھا۔ بھارت سے ہجرت کرکے آنیوالوں کی اکثریت نے کراچی میں قیام کو ترجیح دی۔

اچانک دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کو منتقل کرنے پر قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوئے۔ کراچی سے دارالحکومت منتقل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔اس وقت بھی سیکورٹی کے اعتبار سے ملک کا دارالحکومت کراچی زیادہ محفوظ ہے۔ پیر صاحب پگارہ نے کہا کہ فروغ نسیم کو چاہیے کہ وہ دارالحکومت کراچی واپس لانے کا مطالبہ کریں۔کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات درست نہیں۔اگر دارالحکومت اسلام آبادمنتقل کیاگیا تو اسوقت کے دارلحکومت میں رہنے والوں کو کیوں منتقل نہیں کیاگیا۔