
بوتل کے پیغام نے آبشار پر پھنسے کوہ خاندان کو بچا لیا
امین اکبر
جمعہ 13 ستمبر 2019
23:52

کیلیفورنیا میں کوہ پیماؤں کا ایک خاندان 40 فٹ اونچی آبشار پر پھنس گیا تو انہیں دو اجنبیوں نے اُن کے بوتل میں بھیجے گئے پیغام کی وجہ سےا نہیں بچا لیا۔
44 سالہ کوسٹس وائٹسن نے بتایا کہ وہ اپنی دوست اور 13 سالہ بیٹے کے ساتھ دریائے ارویو سیکو کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ ڈھائی دن کی ٹریکنگ کے بعد وہ ارویو سیکو کے تنگ مقام پر پہنچے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں دریا 40 فٹ اونچی پتھریلی دیوار سے گھرا ہوا ہے۔
کوسٹس نے بتایا کہ یہاں پر دریا کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ وہ اس میں سے نہیں گزر سکتے تھے۔ کچھ دیر بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ اس جگہ پر پھنس چکے ہیں اور کسی بھی طرح نیچے نہیں جا سکتے۔انہوں نے زور زور سے مدد کے لیے آوازیں دیں۔ مدد کے لیے کیے گئے فون کا بھی کوئی جواب نہیں ملا۔
(جاری ہے)
انہوں نے پلاسٹک کی بوتل پر مدد لکھا اور اس بوتل کے اندر بھی ایک پرچی لکھ کر ڈال دی۔
انہوں نے پرچی پر لکھا کہ ہم آبشار پر پھنس گئے ہیں ، مدد کی ضرورت ہے۔اس خاندان نے یہ بوتل آبشار پر سے پھینک دی اور چٹانوں سے ایس او ایس لکھ دیا تاکہ مدد کرنے والا عملہ انہیں دیکھ سکے۔
چند گھنٹوں بعد ہی کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول کے ہیلی کاپٹر ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ سی ایچ پی کا کہنا ہے کہ دو کوہ پیماؤں کو مدد کے پیغام کی بوتل مل گئی تھی، جس کے بعد حکام نے کوسٹس کی تلاش شروع کر دی اور آخر کار انہیں پا لیا۔
جن کو ہ پیماؤں کو بوتل ملی تھی انہوں نے حکام کو اپنے نام نہیں بتائے۔ کوسٹس کو امید ہے کہ جلد ہی اُن کی شناخت کا پتا چل جائے گا، جس کے بعد وہ ذاتی طور پر اُن کا شکریہ ادا کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.