سرگودھا،پولیس کے سب انسپکٹر کی کار چوری ہو گئی، تلاش شروع کر دی گئی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سیٹلائٹ ٹائون جوہرآباد میں پولیس کے سب انسپکٹر کی کار چوری ہو گئی پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کر کے اٴْن کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر عالم شیر نے اپنی چودہ لاکھ روپے مالیت کی GLIکار نمبری LEB 6208 اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑی کی اور خود گھر جا کر سو گیا۔ صبح جب بیدار ہو کر باہر آیا تو کار نامعلوم چور لے اڑے تھے۔