Live Updates

مریم نواز کو گھر سے کھانے کی فراہمی پر پابندی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:20

مریم نواز کو گھر سے کھانے کی فراہمی پر پابندی کیخلاف قرارداد پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو گھر سے کھانے کی فراہمی پر پابندی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں صاحب حیثیت بہت سے قیدیوں کو گھر کا کھانا پہنچانے کی قانونی اجازت موجود ہے، لیکن حکمران جس طرح انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ اس کا مقصد کچھ اور ہے اور دوسرا جیل سے ملنے والے کھانے پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ مطالبہ ہے کہ اس پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات