صوبے میں مجموعی مفادات کا تحفظ حکومت کی اہم ترین ذمہ د اری ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

بلوچستان میں عوامی حکومت ہے عوام کے سامنے جوابددہ ہیں ، کسی صورت عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،صوبائی وزیر

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:57

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گزشتہ دنوں ہرنائی کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کوئلہ کان پر حملہ اور ٹھیکیدار سرور کاکڑ کوشہید انکے ساتھی کو زخمی کرنے اور گاڑی جلانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اور تمام سیکورٹی ادارے امن وامان کو خراب کرنے والے عناصر کوانکے انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مقتول کے غمزادہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے دہشت گردوں کے ایسے بزدلا نہ واقعات سے حکومت سیکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلہ پست نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ اتحادو اتفاق سے صوبے کے امن وامان کو خراب کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایں گے امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ صوبے میں مجموعی مفادات کا تحفظ حکومت کی اہم ترین زمہ د اری ہے بلوچستان میں عوامی حکومت ہے اور عوامی حکومت عوام کے سامنے جوابددہ ہیں ہم کسی صورت عوام کو مایوس نہیں کریں گے صوبے میں امن وامان کے قیام کی بدولت ہی معاشرہ ترقی کی طرف گامزان ہوسکتاہے صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں عوام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارا صوبہ امن کا گہوراہ بن کر ابھرآئے اور اعوام ترقی کے عمل میںبھر پور طریقے سے شامل ہوکر اپنا مثبت کردار ادا کرے موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے قطعاً ٹھیس نہیں پہنچانے دیں گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کے لئے پوری ایمانداری سے اپنی کوشش جاری رکھیں گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کوئلہ کانوں پر کام کرنے مزدوروں ، ٹھیکیداروں سمیت ضلع ہرنائی کے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیںاور کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ وہ نہتے مزدوروں پر رات کی تاریکی پر حملہ کریں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ٹھیکیدار سرورکاکڑ کی شہادت پر دلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے شہید کیلئے بلند درجات اور غمزادہ خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ غمزادہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ایس پی پولیس ہرنائی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔