Live Updates

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرداتا دربار بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ کی بیوہ کو سرکاری نوکری دیدی گئی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:35

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرداتا دربار بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرداتا دربار بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ رفاقت علی کی بیوہ کو سرکاری نوکری دیدی گئی۔شہید رفاقت علی چھ ماہ قبل داتا دربار بم دھماکہ میں شہید ہوا تھا۔شہید کی بیوہ نازیہ بی بی کو سرکاری نوکری دیدی گئی۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ ،ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے بیوہ نازیہ بی بی کو نوکری کا لیٹر دیا۔

نازیہ بی بی کو سٹی ڈسٹرکٹ سکول ڈوڈی پیر سلطان پورہ میں نوکری دی گئی.شہید رفاقت علی کی بیٹیاں بھی اسی سکول میں زیر تعلیم ہیں.بیٹیوں کی مناسب دیکھ بھال اور تعلیمی لحاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے نازیہ بی بی کو اس سکول میں نائب قاصد کی نوکری دی گئی۔

(جاری ہے)

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فلاحی ریاست کے خواب کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی بیٹیوں کے تعلیمی اخراجات بھی ریاست نے اٹھائے ہیں ۔ .شہید کی بیوہ کو نوکری دے کر سکیورٹی پر مامور ملازمین کو اچھا پیغام دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہید قوم کا اثاثہ ہے اور ان کے خاندان کی ذمہ داری پوری قوم پر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات