چشتیاں میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کی ٹکر، 4افراد زخمی

پیر 16 ستمبر 2019 10:25

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چشتیاں ڈاہرانوالہ موڑ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کی ٹکر کے نتیجہ میں 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی چینل کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شر وع کر دی اور زخمیوںکو فوری طور پر طبی امداد کے لئے رمضان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں نبیل، ارسلان، غلام محی الدین کی پہچان ہوسکی جبکہ ایک نامعلوم ہے ان میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنہیں بعد میں بہاولپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :