جرائم کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن مفرور۔اشتہاریوں سمیت849 ملزمان گرفتار

پیر 16 ستمبر 2019 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) سندھ پولیس نی14ستمبر تک جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں،پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی155مفرور ،51اشتہاریوںو دیگر643ملزمان سمیت مجموعی طورپر849ملزمان کو گرفتارکیا۔تفصیلات کے مطابقراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران45مفرور،02اشتہاری و دیگر311ملزمان سمیت مجموعی طور پر358 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کی42مفرور،18اشتہاری و دیگر214ملزمان سمیت مجموعی طور پر274 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران33مفرور،21اشتہاری ودیگر49ملزمان سمیت مجموعی طورپر103ملزمانکورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران04مفرور،07اشتہاری ودیگر45ملزمان سمیت مجموعی طور پر56 ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران31مفرور،03اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر34ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔سکھرّ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر24ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :