باکسر محمد وسیم کا ائیر پورٹ پر استقبال نہ کر نے پر وسیم اکرم نے بحیثیت پاکستانی معذرت کرلی
بعض اوقات ہمیں ایک ملک ہونے کی حیثیت سے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قومی ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیی سابق کپتان
پیر 16 ستمبر 2019 19:37
(جاری ہے)
اِن خبروں کے بعد باکسر محمد وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں اٴْنہوں نے لکھا کہ میں اِس لئے نہیں لڑرہا ہوں کہ ائیرپورٹ پر میرا استقبال نہیں کیا گیا بلکہ میں اِس لیے لڑرہا ہوں تاکہ پاکستان کاپوری دٴْنیا میں استقبال کیا جائے۔
اٴْنہوں نے لکھا کہ ہر لڑائی، ہر ٹور، ہر تربیتی کیمپ میرے لیے ایک نیا موقع ہوتا ہے کہ میں باکسنگ کی دٴْنیا کو دِکھاؤں کہ پاکستان کے پاس باکسنگ کا کتنا ٹیلنٹ ہے۔باکسر محمد وسیم کے اِس ٹوئٹ کو جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر وسیم اکرم نے دیکھا تو اٴْنہوں نے باکسر محمد وسیم سے معذرت کی۔ وسیم اکرم نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ میں پورے پاکستان کی جانب سے آپ سے معافی مانگتا ہوں، بعض اوقات ہمیں ایک ملک ہونے کی حیثیت سے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قومی ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں باکسر محمد وسیم کو جیت کی مبارکباد دی اور یہ بھی کہا کہ اگلی بار میں خود ائیرپورٹ پر آپ کا استقبال کرنے آؤں گا۔وسیم اکرم کے اِس ٹوئٹ نے باکسر محمد وسیم کا دِل جیت لیا اور انہوں نے بھی وسیم اکرم کے ٹوئٹ کا جواب دیا، اٴْنہوں نے لکھا کہ ’وسیم بھائی آپ نے بول دیا میرے لیے یہ ہی اعزاز کی بات ہے، میں پاکستان سے کٴْچھ نہیں مانگتا میرے مٴْلک کے حالات بہتر ہونگے انشااللّہ شکریہ۔واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم نے اپنی یہ کامیابی مودی سرکار کی قید میں موجود مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.