Live Updates

’’کوئی واردات ڈلنے والی ہے ! پاکستانیوں جاگتے رہنا‘‘: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان کی وزیراعظم کی زیرِ صدارت رہنماؤں اور حکومتی ترجمانوں کے 2گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس پر تنقید، ٹویٹ سامنے آگیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 16 ستمبر 2019 20:41

’’کوئی واردات ڈلنے والی ہے ! پاکستانیوں جاگتے رہنا‘‘: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی زیرِ صدارت رہنماؤں اور حکومتی ترجمانوں کے 2گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’کوئی واردات ڈلنے والی ہے ! پاکستانیوں جاگتے رہنا‘‘۔ 
خیال رہے کہ آج وزیراعظم کی زیرِ صدارت رہنماؤں اور حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جو کہ 2گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور زیرِ غور آئے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ امریکہ کے پلان سے آگاہ کریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماوں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ہر وزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا جائزہ لے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،وفاقی کابینہ لیجیسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 28 اور 29 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات